دبئی میں مسافروں کے پاسپورٹ پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کی خصوصی مہر

ابو ظہبی۔12فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے تحت دبئی آنے والے مسافروں اور وزیٹرز کے پاسپورٹس پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کی خصوصی مہرثبت کی جارہی ہے۔ 5 روزہ اجلاس 14 فروری تک جاری رہے گا۔ اردو نیوز کے مطابق اجلاس کا عنوان ’’مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل ‘‘ ہے ،جس میں 30 سے زیادہ سربراہان مملکت، 140 حکومتی وفود اور …

ابو ظہبی۔12فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے تحت دبئی آنے والے مسافروں اور وزیٹرز کے پاسپورٹس پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کی خصوصی مہرثبت کی جارہی ہے۔ 5 روزہ اجلاس 14 فروری تک جاری رہے گا۔

اردو نیوز کے مطابق اجلاس کا عنوان ’’مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل ‘‘ ہے ،جس میں 30 سے زیادہ سربراہان مملکت، 140 حکومتی وفود اور 80 سے زیادہ بین الاقوامی و علاقائی تنظیمیں شریک ہیں۔اس دوران 30 سے زائد وزارتی اجلاس اور گول میز مذاکرات میں 400 سے زائد وزرا شرکت کررہے ہیں۔ یہ سمٹ دنیا بھر سے پالیسی سازوں، ماہرین، اور فیصلہ سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا منفرد موقع فراہم کررہی ہے۔