دربار حضرت شاہ جمالؒ میں جدید سولر سسٹم کا افتتاح

لاہور۔27مئی (اے پی پی):سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے منگل کے روز یہاں دربار حضرت شاہ جمالؒ میں جدید سولر سسٹم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں اوقاف لیڈر شپ ماڈل شرائنز کی تشکیل کی جانب گامزن ہے اور صوبہ بھر کی مساجد و مزارات میں …

لاہور۔27مئی (اے پی پی):سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے منگل کے روز یہاں دربار حضرت شاہ جمالؒ میں جدید سولر سسٹم کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں اوقاف لیڈر شپ ماڈل شرائنز کی تشکیل کی جانب گامزن ہے اور صوبہ بھر کی مساجد و مزارات میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنادیا گیا ہے،سولر سسٹم کی تنصیب سے بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی ہوگی۔

سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ مساجد و مزارات اسلامی سوسائٹی کا مرکزی ستون ہیں ،بہترین پلاننگ ،پراسیس و جامع حکمت عملی سے ” ماڈل شرائنز” کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعبیرہوگیا ،زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی محکمہ کا بنیادی فرض ہے۔سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ ریاست عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے پوری طرح مستعد ہے،مساجد اسلامی سوسائٹی کا نیو کلس اور مدار ہیں،ان کی اہمیت ہر دور میں مسلمہ اور معتبر رہی ہے۔

مزید خبریں