دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد وا اخراج کے اعدادوشمار

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد وا اخراج کے اعدادوشمار

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد وا اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج11 ہزار 400 کیوسک ، خیرآباد پل پر پانی کی آمد اور اخراج 16 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

جناح بیراج میں پانی کی آمد 3 ہزار کیوسک اور اخراج 24 ہزار کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 20 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 31 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 31 ہزار 400 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 41 ہزار کیوسک اور اخراج 36 ہزار 700 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 36 ہزار کیوسک اور اخراج 9 ہزار 400 کیوسک،کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 6 ہزار 300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 9 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 300 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 20 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1449.70 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.002 ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1136.75 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.227 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.077 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔