دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کردئیےہیں۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 800 کیوسک …

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کردئیےہیں۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج پر پانی کی آمد 37 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 300 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 40 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 41 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 36 ہزار کیوسک،گدو میں پانی کی آمد 36 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 32 ہزار 700 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 27 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 500 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 500 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 20 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 400 کیوسک جبکہ پنجند بیراج میں پانی کی آمد 10 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1485.19 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.446 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1193.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.854 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.112 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔