اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 53 ہزارکیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار کیوسک اور اخراج 6 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار 600 کیوسک اور اخراج …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 53 ہزارکیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار کیوسک اور اخراج 6 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار کیوسک اور اخراج 4 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 57 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 50 ہزار 800 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 43 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 38 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 33 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 28 ہزار 300 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 39 ہزار کیوسک اور اخراج 33 ہزار 500 کیوسک،سکھر بیراج میں پانی کی آمد 34 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 21 ہزار 500 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 9 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 18 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 100 کیوسک اورپنجند بیراج میں پانی کی آمد 20 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 200 کیوسک۔ ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1459.49 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.396 ملین ایکڑفٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1154.80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.902 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 640.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.041 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








