دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ جمعہ کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار کیوسک اور اخراج 16 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1450.01 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.011 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1137.05 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.237 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 643.60 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.102 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔