دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 30 ہزارکیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 33 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 27 ہزار 800 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 24 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 31 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 31 ہزار 400 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 39 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 34 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 600 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 6 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 6 ہزار کیوسک اور اخراج صفر کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 16 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1448.65 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.972ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1136.35 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.214 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 641.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.061 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








