دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر۔

پانی کی آمد 37 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 68 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 68 ہزار 100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 45 ہزار کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر۔پانج۔کج آمد 18 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1459.56 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.321 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1148.00 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.627 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔۔اڈی۔طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔