دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 35 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 56 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 56 ہزار 600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 53 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 51 ہزار 200 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 57 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 42 ہزار 600 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 72 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 72 ہزار 800 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 75 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 75 ہزار 400کیوسک،سکھر بیراج میں پانی کی آمد 70 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 42 ہزار کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 8 ہزار 100 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک،تریموں بیراج میں پانی کی آمد 23 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 700 کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 15 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1465.62 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.526 ملین ایکڑفٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1156.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.989 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔