دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار
اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 41 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار کیوسک اور اخراج 34 ہزار کیوسک،خیرآباد پل پر پانی کی آمد 71 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 71 ہزار 900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 37 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 97 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 91 ہزار 800 کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 93 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 84 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 79 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 61 ہزار 400کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 46 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 900 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 43 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 700 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 6 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 15 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 200 کیوسک جبکہ پنجند بیراج میں پانی کی آمد 8 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1462.67 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.426 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1161.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.175 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.253 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔









