واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 54 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 70 ہزارکیوسک،
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 54 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 70 ہزارکیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 34 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 13 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 13 ہزار 200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 26 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 26 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 20 ہزار 300 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 14 ہزار 900کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 5 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 92 ہزار 100 کیوسک اوراخراج 74 ہزار کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 60 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 58 ہزار 700 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 53 ہزار 200 کیوسک اوراخراج 17 ہزار 500 کیوسک،کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 11 ہزار 300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 22 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 200 کیوسک اورپنجند بیراج میں پانی کی آمد 12 ہزار 300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1451.50 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.060 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1164.05 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.298 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.154 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








