دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 49 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 57 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 54 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 54 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 18 ہزارکیوسک اور اخراج 2 لاکھ 18 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 70 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 41 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 33 ہزار 900 کیوسک اوراخراج 2 لاکھ 26 ہزار 400 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 33 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 92 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 70 ہزار 600 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 55 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار 200 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 6 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 53 ہزار 400 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 38 ہزار کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 35 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک اورپنجند بیراج میں پانی کی آمد 14 ہزار 600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1480.52 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.101 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1166.05 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.391 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 646.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.189 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔