واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے، جن کا مقصد آبی وسائل کی مؤثر نگرانی اور انتظام کو یقینی بنانا ہے۔
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔
ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 58 ہزار 500 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 39 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 4 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 4 ہزار 300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 26 ہزار کیوسک اور اخراج 12 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 70 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 40 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 17 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 9 ہزار 700 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 18 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 13 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 7 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 87 ہزار 300 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 57 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 16 ہزار کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 13 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 56 ہزار 800 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 36 ہزار 700 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک جبکہ تریموں بیراج میں پانی کی آمد 19 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح پنجند میں پانی کی آمد 17 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 800 کیوسک رہا۔تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1495.48 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.752 ملین ایکڑفٹ ریکارڈ کیا گیا۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1169.80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.564 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.258 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








