ڈپٹی کمشنر اٹک ڈاکٹر مدثر احمد شاہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو کا دورہ کرکے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔
حضرو ،ڈی سی اٹک نے سول ہسپتال حضرو کا دورہِ کیا

مزید خبریں
حضرو 11 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اٹک ڈاکٹر مدثر احمد شاہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ان کے امراہ اسسٹنٹ کمشنر حضر و عمران رفیق،اسسٹنٹ کمشنر اٹک عارف قریشی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔دورے کے دوران ہسپتال انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی کی صورتحال، عملے کی کارکردگی اور انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈاکٹر مدثر احمد شاہ نے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کے لیے دستیاب سہولیات کا مشاہدہ کیا اور متعلقہ افسران سے مختلف انتظامی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے صفائی، نظم و ضبط اور عوام دوست ماحول برقرار رکھنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ہسپتال انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور ہسپتال کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کا یہ دورہ عوامی اداروں کی نگرانی اور ضلع اٹک میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ کے عزم کا مظہر ہے








