دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 75 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 44 ہزار …

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 75 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 44 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 44 ہزار 300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 86 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 80 ہزار 200 کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 77 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 62 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 58 ہزار کیوسک اور اخراج 48 ہزار 500 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 44 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 38 ہزار کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 38 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 900 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 12 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 300 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 18 ہزار کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 12 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1527.42 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.470 ملین ایکڑ فٹ۔منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1225.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.021 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.135 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔