اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 80 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 47 …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 80 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 47 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 47 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 86 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 79 ہزار 800 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 80 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 62 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 58 ہزار کیوسک اور اخراج 48 ہزار 500کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 45 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 39 ہزار 100 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 37 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 900 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 12 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 300 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 17 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 100 کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 12 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1525.42 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.368 ملین ایکڑ فٹ۔منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1225.25 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.988 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.135 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








