دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 …

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 100 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 33 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 42 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 36 ہزار کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 28 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 37 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 48 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 42 ہزار 100 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 54 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 600 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 43 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 600 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 10 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 500 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 13 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 700 کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 16 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا.

آبی ذخائرکے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1490.95 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.699 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1213.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.176 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.212 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں