لاہور۔24ستمبر (اے پی پی) واپڈا نے ملکی دریاؤں و آبی ذخائر میں پانی کی تازہ صورتحال پر مبنی رپورٹ جاری کر دی۔تفصیلات کی مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں جمعرات کو پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 84500کیوسک اور اخرج100000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ …
دریاؤں و آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

مزید خبریں
لاہور۔24ستمبر (اے پی پی) واپڈا نے ملکی دریاؤں و آبی ذخائر میں پانی کی تازہ صورتحال پر مبنی رپورٹ جاری کر دی۔تفصیلات کی مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں جمعرات کو پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 84500کیوسک اور اخرج100000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 10400کیوسک اور اخراج 10400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد18700کیوسک اور اخراج50000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد31500کیوسک اور اخراج7000 کیوسک ریکارڈ کیاگیا۔جناح بیراج میں پانی کی آمد98600 کیوسک اور اخراج0 9110کیوسک،چشمہ بیراج میں آمد101600کیوسک اوراخراج 105000کیوسک، تونسہ بیراج میں آمد109400کیوسک اور اخراج 90100 کیوسک، پنجند میں آمد31800 کیوسک، اور اخراج 15700 کیوسک، گدو بیراج میں آمد 101200کیوسک اور اخراج 70900کیوسک، سکھر بیراج میں آمد68400کیوسک اور اخراج22900کیوسک، کوٹری بیراج میں آمد199200کیوسک اور اخراج 181800 کیوسک رہا۔ربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1549.44 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.948 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1235.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.860 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ چشمہریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.145 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ رپورٹ کی مطابق تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔








