اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار …
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔
پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 60 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 49 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 43 ہزار 200 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 28 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 33 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 37 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 100 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 39 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 35 ہزار 800 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 33 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 700 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 5 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 37 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 26 ہزار 800 کیوسک اورپنجند بیراج میں پانی کی آمد 15 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1477.31 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.109 ملین ایکڑفٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1178.15 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.001 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.077 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








