دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 80 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 35 ہزار …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 80 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 35 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 35 ہزار 900 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 1 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 85 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 79 ہزار 100 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 81 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 62 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 60 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 47 ہزار 900 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 48 ہزار کیوسک اور اخراج 41 ہزار200 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 38 ہزار کیوسک اور اخراج 8 ہزار 200 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 11 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 300 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 17 ہزار 100کیوسک اور اخراج 7 ہزار100 کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 12 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1521.37 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.160 ملین ایکڑ فٹ،

منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1224.35 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.922 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.141 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔