اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جمعرات کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل پر آمد …
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جمعرات کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل پر آمد 14 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 3 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 100 کیوسک،
دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1492.00 فٹ ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.747 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1201.25 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.331 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 647.70 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.244 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








