دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

Water situation
Water situation

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2لاکھ 44ہزار800کیوسک اور اخراج 2لاکھ 15 ہزار500کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد45ہزار500کیوسک اور اخراج45ہزار 500کیوسک، دریائےجہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد37ہزار200کیوسک اور اخراج 10 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد89ہزار800کیوسک اور اخراج 72ہزار 400کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1546.70فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.638 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1170.60 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.693 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.00 فٹ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.058 ملین ایکڑ فٹ ہے۔