اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):این ڈی ایم اے نے دریائے ستلج کے بہاؤ میں اضافے اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق پی ڈی ایم اے پنجاب کوپیشگی الرٹ جاری کردیا، این ڈی ایم اے کی جانب سے پیشگی الرٹ پر پی ڈی ایم اے پنجاب نے ستلج کے قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر انخلاء کی کارروائیاں شروع کر دیں۔ منگل کو این ڈی ایم اے کے میڈیا ونگ سے …
دریائے ستلج کے بہاؤ میں اضافے اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر بڑے پیمانے پر انخلاء کی کارروائیاں شروع
اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):این ڈی ایم اے نے دریائے ستلج کے بہاؤ میں اضافے اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق پی ڈی ایم اے پنجاب کوپیشگی الرٹ جاری کردیا، این ڈی ایم اے کی جانب سے پیشگی الرٹ پر پی ڈی ایم اے پنجاب نے ستلج کے قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر انخلاء کی کارروائیاں شروع کر دیں۔

منگل کو این ڈی ایم اے کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری پیشگی آگاہی اور الرٹ کے نتیجے میں ابھی تک تقریباًڈیڑھ لاکھ افراد سیلاب سے خطرے سے دوچار علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں ، ابھی تک قصور سے 14ہزار140 افراد، جبکہ اوکاڑہ سے 2ہزار63 افراد کو خطرے سے دوچار علاقوں سے منتقل کرایا گیا،
بہاولنگر سے89ہزار868جبکہ بہاولپور سے361افراد کو ابھی تک حساس علاقوں سے منتقل کیا جا چکا ہے، وہاڑی سے165پاکپتن873افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے، این ڈی ایم اےکی جانب سے الرٹ جاری ہونے پر تقریبا 40 ہزار افراد پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں ۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں اور ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ این ڈی ایم اے نے شہریوں کو دریاؤں، نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام ٹی وی، ریڈیو، موبائل الرٹس اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کے ذریعے جاری کردہ الرٹ اور ہدایات پر عمل کریں۔









