دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ،متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری

ی ڈی ایم اے کی طرف سے دریائے چناب کے لیے فلڈ الرٹ جاری کردیاگیا۔ ترجمان کے مطابق محکمہ آبپاشی کے لیٹر کے پیش نظر متعلقہ اضلاع اور محکموں کو ممکنہ فلڈ بارے الرٹ جاری کردیا گیا ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ سلال ڈیم کے سپل وے گیٹس 21مئی صبح 9 بجے سے 30 مئی تک کھولے جائیں گے، جس سے دریائے چناب میں پانی کی سطح 2 …

لاہور۔20مئی (اے پی پی):پی ڈی ایم اے کی طرف سے دریائے چناب کے لیے فلڈ الرٹ جاری کردیاگیا۔ ترجمان کے مطابق محکمہ آبپاشی کے لیٹر کے پیش نظر متعلقہ اضلاع اور محکموں کو ممکنہ فلڈ بارے الرٹ جاری کردیا گیا ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ سلال ڈیم کے سپل وے گیٹس 21مئی صبح 9 بجے سے 30 مئی تک کھولے جائیں گے، جس سے دریائے چناب میں پانی کی سطح 2 سے 3 میٹر تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔ترجمان کے مطابق مرالہ بیراج پر اچانک پانی کی آمد کے خطرے کے باعث گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں ہائی الرٹ دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید کی جانب سے متعلقہ اضلاع میں کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رکھنے اور ریسکیو 1122 کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام محکمے الرٹ رہیں۔شہری دریائی کناروں سے دور رہیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔ڈی جی عمر جاوید نے ضلعی انتظامیہ کو بھاری مشینری، اضافی عملہ تعینات کرنے اور حفاظتی بندوں کا معائنہ کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔