دریاخان،پولیس کی کامیاب کارروائی، گندم کی غیر قانونی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی

پولیس کی کامیاب کارروائی، گندم کی غیر قانونی ترسیل کی کوشش ناکام بنادی۔

نمائندہ۔ 19 جون (اے پی پی):پولیس کی کامیاب کارروائی، گندم کی غیر قانونی ترسیل کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی دریا خان اللہ نواز خان سب انسپکٹر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر سمگل کی جانے والی گندم سے لوڈ ایک ڈالہ پولیس تحویل میں لے لیا۔کارروائی کے دوران ڈالے سے 45 گٹو گندم (50،50 کلوگرام) برآمد ہوئی۔ پولیس کی جانب سے ڈرائیور سے گندم کی ترسیل کے متعلق پرمٹ اور دیگر قانونی دستاویزات طلب کی گئیں، وہ کوئی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔پولیس نے گندم اور گاڑی کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ برآمد شدہ گندم آئندہ کارروائی کے لیے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کی جائے گی

مزید خبریں