دسمبر کے دوران چین کی برآمدات میں ریکارڈ6.1 فیصد کمی

بیجنگ ۔ 13 جنوری (اے پی پی)گذشتہ سال دسمبر میں چین کی برآمدات کے حجم میں ریکارڈ6.1 فیصد کمی واقع ہوئی ۔اس ماہ میں برآمدات اور درآمدات کے حجم میں زبردست عدم توازن بھی رہا۔چینی محکمہ کسٹمزسے جاری ایک رپورٹ کے مطابق دسمبر2016 میں چین کی برآمدات میں6.1 فیصد سے 209.4 بلین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں درآمدات کے حجم میں 3.1فیصد …

بیجنگ ۔ 13 جنوری (اے پی پی)گذشتہ سال دسمبر میں چین کی برآمدات کے حجم میں ریکارڈ6.1 فیصد کمی واقع ہوئی ۔اس ماہ میں برآمدات اور درآمدات کے حجم میں زبردست عدم توازن بھی رہا۔چینی محکمہ کسٹمزسے جاری ایک رپورٹ کے مطابق دسمبر2016 میں چین کی برآمدات میں6.1 فیصد سے 209.4 بلین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں درآمدات کے حجم میں 3.1فیصد سے 168.6بلین ڈالر اضافہ ہوا،انھوں نے بتایا کہ دسمبر میں فاضل تجارتی حجم( ٹریڈ سرپلس )میں بھی 40.8 بلین ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابقم جموعی طور پرچین کی برآمدات کے سالانہ حجم میں 7.7 فیصدسے 2.1 کھرب ڈالر اور درآمدات میں 5.5 فیصد سے 1.59کھرب ڈالر کی کمی آئی ہے۔سال 2015 میں چینی برآمداتی حجم میں 2014 کی نسبت 2 فیصد کمی آئی تھی۔

مزید خبریں

Leave a Reply