دسویں انڈین پریمیئر لیگ 2017ء(کل) ایک میچ کھیلا جائیگا

پونے ۔ 05 اپریل (اے پی پی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) زیر اہتمام انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا دسواں ایڈیشن بھارت میں شروع ہوچکا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ میں (کل) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں رائزنگ پونے سپر جینٹ اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں پونے کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔