دس ارب روپے کی جھوٹی پیشکش پرعمران خان کیخلاف آرٹیکل62اور63کے مطابق مقدمہ دائرکرناچاہئے، امیرمقام

پشاور۔28اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے عمران خان کامن گھڑت 10 ارب روپے کی پیش کش کوبھی پانامہ کیس کاحصہ ہوناچاہئے کیونکہ اس کے بعدعمران خان صادق وامین نہیں رہیں گے،اس غیرحقیقت پرمبنی اورسستی شہرت حاصل کرنے کیلئے 10ارب روپے کی پیشکش پرعمران خان کیخلاف آرٹیکل62اور63کے مطابق مقدمہ دائرکرناچاہئے،جس طرح دھرناخان کا35پنکچروالاجھوٹ کا پلندا ثابت ہوابالکل اسی طرح10بلین روپے کادعویٰ بھی جھوٹ …

پشاور۔28اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے عمران خان کامن گھڑت 10 ارب روپے کی پیش کش کوبھی پانامہ کیس کاحصہ ہوناچاہئے کیونکہ اس کے بعدعمران خان صادق وامین نہیں رہیں گے،اس غیرحقیقت پرمبنی اورسستی شہرت حاصل کرنے کیلئے 10ارب روپے کی پیشکش پرعمران خان کیخلاف آرٹیکل62اور63کے مطابق مقدمہ دائرکرناچاہئے،جس طرح دھرناخان کا35پنکچروالاجھوٹ کا پلندا ثابت ہوابالکل اسی طرح10بلین روپے کادعویٰ بھی جھوٹ کا پلندا ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے مینڈیٹ لینے کے بعدخیبرپختونخواکے عوام کو تبدیلی اورتحفہ ہارس ٹریڈنگ کے ماہرپرویزخٹک کی شکل میںدیاہے جودیگرجماعتوںکے ایم پی ایزسے استعفیٰ لینے کے مطالبے پر عوام کے مطالبات پورے کرتے ہیں۔ انجینئر امیر مقام نے کہاکہ نام نہاد میرٹ اورانصاف کی حکومت میںمیرٹ اورانصاف کاگلادبایاجارہاہے،عمران خان عوام کیلئے ڈینگی ثابت ہوگئے ہیں‘2018 کے عام انتخابات میںعوام کے ہاتھوںمسل دیئے جائیںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے کبل گراﺅنڈسوات میںایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply