دس سال کے دوران تیار خوراک پر اوسط ماہانہ اخراجات میں 706 روپے اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) گزشتہ دس سال کے دوران تیار خوراک پر کئے جانے والے اوسطاً ماہانہ اخراجات میں 706 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ”گھریلو آمدنی و اخراجات“ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2004-05ءکے دوران تیار خوراک پر کئے جانے والے اوسط اخراجات فی گھر 303 روپے ریکارڈ کئے گئے تھے جبکہ مالی سال 2013-14ءکے دوران یہ اخراجات 1009 روپے …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) گزشتہ دس سال کے دوران تیار خوراک پر کئے جانے والے اوسطاً ماہانہ اخراجات میں 706 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ”گھریلو آمدنی و اخراجات“ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2004-05ءکے دوران تیار خوراک پر کئے جانے والے اوسط اخراجات فی گھر 303 روپے ریکارڈ کئے گئے تھے جبکہ مالی سال 2013-14ءکے دوران یہ اخراجات 1009 روپے تک بڑھ چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کچن آئیٹمز اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے باعث لوگوں کی اکثریت تیار خوراک کے استعمال کو ترجیح دے رہی ہے جس کی وجہ سے اوسط ماہانہ اخراجات میں 700 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply