اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ دشمن دہشت گردی کر کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا، دنیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے لاتعلق نہیں ہے، پشاور مدرسہ پر حملہ سے سخت دل برداشتہ ہوں، یہ دھماکہ دشمن کی بزدلی کا مظاہرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد …
دشمن دہشت گردی کر کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا، شہریار آفریدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ دشمن دہشت گردی کر کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا، دنیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے لاتعلق نہیں ہے، پشاور مدرسہ پر حملہ سے سخت دل برداشتہ ہوں، یہ دھماکہ دشمن کی بزدلی کا مظاہرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے لاتعلق نہیں ہے، ایسے بزدلانہ دھماکے آزادی کشمیر پر ہمارے ارادے کو متزلزل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی آواز کو کچلنے کے لئے یوم سیاہ کے موقع پرمقبوضہ کشمیر میں مزید سخت قوانین نافذ کر دیئے ہیں۔ ان قوانین کے تحت کوئی بھی شخص مقبوضہ کشمیر میں اراضی خرید سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان قوانین کے اعلان نے یوم سیاہ کو مزید سیاہ بنا دیا ہے۔








