کوئٹہ۔ 17 جولائی (اے پی پی):پاکستان یپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے قلات کے علاقے نیمروغ میں دہشتگردوں کی جانب سے نہتے، بے گناہ مسافروں کو نشانہ بنانے کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے اسے فتنۃ الہندو ستان کی سفاک اور قابلِ نفرت کارروائی قرار دیا ہے۔ نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ معصوم شہریوں کا خون بہا …
دشمن عناصر معصوم شہریوں کا خون بہا کر بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، نوابزادہ جمال خان رئیسانی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 17 جولائی (اے پی پی):پاکستان یپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے قلات کے علاقے نیمروغ میں دہشتگردوں کی جانب سے نہتے، بے گناہ مسافروں کو نشانہ بنانے کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے اسے فتنۃ الہندو ستان کی سفاک اور قابلِ نفرت کارروائی قرار دیا ہے۔ نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ معصوم شہریوں کا خون بہا کر دشمن عناصر بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
وقت آ چکا ہے کہ دہشتگردوں کا بلاامتیاز قلع قمع کیا جائے۔ ان کے سہولت کاروں اور نظریاتی سرپرستوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ نہتے مزدوروں اور معصوم مسافروں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں ،انہوں نے شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔








