دعا ہے نیا ہجری سال پوری امت مسلمہ کے لیے باعث رحمت و برکت ہو وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے دعا کی ہے کہ نیا ہجری سال پوری امت مسلمہ کے لیے باعث رحمت و برکت ہو۔ نئے ہجری سال کے آغاز کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں حق پر ڈٹ جانے اور اس کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہ کرنے کی …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے دعا کی ہے کہ نیا ہجری سال پوری امت مسلمہ کے لیے باعث رحمت و برکت ہو۔ نئے ہجری سال کے آغاز کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں حق پر ڈٹ جانے اور اس کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہ کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ میری دعا ہے نیا ہجری سال پوری امت مسلمہ کے لیے باعث رحمت و برکت ہو۔

مزید خبریں