اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) دفاعی تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے ”را“ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی ایران سے گرفتاری کے بارے میں بھارتی میڈیا کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوش یادیو بلوچستان سے رنگے ہاتھوں پکڑ گیا تھا۔ انہوں نے یہ بات ”انڈیا ٹو ڈے“ کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے آرٹیکل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی …
دفاعی تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے ”را“ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی ایران سے گرفتاری کے بارے میں بھارتی میڈیا کے دعوے کو یکسر مسترد کردیا
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) دفاعی تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے ”را“ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی ایران سے گرفتاری کے بارے میں بھارتی میڈیا کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوش یادیو بلوچستان سے رنگے ہاتھوں پکڑ گیا تھا۔ انہوں نے یہ بات ”انڈیا ٹو ڈے“ کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے آرٹیکل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ آئی ایس آئی کے ایک سابق اہلکار نے اعتراف کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو ایران میں پکڑا گیا۔ امجد شعیب نے بھارتی میڈیا کے دعوﺅں کو دوٹوک طور پر رد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا پر زیر گردش ویڈیو من گھڑت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیو نیوز سمیت کئی ٹی وی چینلز پر میں نے بے شمار انٹرویو ریکارڈ کرائے ہیں جن میں، میں نے واضح طور پر کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو چاہ بہار (ایرانی ساحلی شہر) سے آپریٹ کر رہا تھا تاہم وہ بلوچستان سے پکڑا گیا۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ انڈیا ٹوڈے کو اس حوالہ سے مجھ سے رابطہ کرنا چاہئے تھا لیکن اس نے میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے ریکارڈ شدہ انٹرویو سے ”آپریٹڈ“ کا لفظ بھارتی میڈیا پر چلائی جانے والی ویڈیو سے نکال دیا گیا۔








