دفاعی پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے اب تک 2 ارب6 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں دفاعی پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 ارب6 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 2 ارب 73کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس کی اپ گریڈیشن کیلئے 53 کروڑ 20 لاکھ، کراچی بندرگاہ میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک ارب 33 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔