لاہور۔7 جنوری(اے پی پی )دفاعی چمپیئن واپڈا نے کامیابی کے ساتھ اپنے اعزازات کا دفاع کرتے ہوئے 55 ویں نیشنل بیڈ منٹن چمپیئن شپ میں مردوں اور خواتین کے ٹیم ٹائٹلز جیت لئے ۔مردوں کے ٹیم فائنل میں واپڈا نے نیشنل بنک کو 3-2 کے ساتھ شکست سے دو چار کیا ۔ تفصیلی نتائج کے مطابق پہلے سنگل مقابلے میں واپڈا کے عرفان سعید نے نیشنل بنک کے رضوان اعظم …
دفاعی چمپیئن واپڈا نے 55ویں نیشنل بیڈ منٹن چمپیئن شپ جیت لی
مزید خبریں
لاہور۔7 جنوری(اے پی پی )دفاعی چمپیئن واپڈا نے کامیابی کے ساتھ اپنے اعزازات کا دفاع کرتے ہوئے 55 ویں نیشنل بیڈ منٹن چمپیئن شپ میں مردوں اور خواتین کے ٹیم ٹائٹلز جیت لئے ۔مردوں کے ٹیم فائنل میں واپڈا نے نیشنل بنک کو 3-2 کے ساتھ شکست سے دو چار کیا ۔ تفصیلی نتائج کے مطابق پہلے سنگل مقابلے میں واپڈا کے عرفان سعید نے نیشنل بنک کے رضوان اعظم کو 2-1 سے ہرایا ۔ پہلے ڈبل مقابلے میں نیشنل بنک کے رضوان اعظم اور کاشف سلہر ی نے واپڈا کے عرفان سعید اور عظیم سرور کو 2-1 کے ساتھ شکست دی ۔دوسرے سنگل مقابلے میں نیشنل بنک کے مراد علی نے واپڈا کے عظیم سرور کو 2-1 سے ہرایا ۔








