دفتر خارجہ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوسے ان کی والدہ اوراہلیہ کی ملاقات

اسلام آباد۔25دسمبر(اے پی پی)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوسے ان کی والدہ اوراہلیہ کی ملاقات پیر کو دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہوئی۔قبل ازیں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ امارات ائر لائن کی کمرشل پرواز کے ذریعے پیر کی صبح اسلام آباد پہنچیں ، بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد …

اسلام آباد۔25دسمبر(اے پی پی)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوسے ان کی والدہ اوراہلیہ کی ملاقات پیر کو دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہوئی۔قبل ازیں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ امارات ائر لائن کی کمرشل پرواز کے ذریعے پیر کی صبح اسلام آباد پہنچیں ، بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پربابائے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو اس سے ملاقات کی اجازت دی۔ اس موقع پر ریڈزون خصوصاً دفتر خارجہ کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ ایرپورٹ سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے ہمراہ بھارتی ہائی کمیشن چلی گئیں اور کلبھوش یادیو سے ملاقات کیلئے ایک بجکر تیس منٹ پر دفتر خارجہ آئیں۔ ملاقات کا دورانیہ تیس منٹ تھا تاہم کلبھوش کی درخواست پر دس منٹ بڑھا دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی جاسوس کی اہلیہ اور والدہ ملاقات سے نہایت مطمئن تھیں اور سیر حاصل گفتگو کی جبکہ والدہ نے حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے بعد دونوں خواتین واپس بھارتی ہائی کمیشن چلی گئیں جہاں سے دونوں خواتین شام سوا چھ بجے مسقط کے راستے واپس بھارت روانہ کیلئے روانہ ہوگئیں۔ ملاقات آغا شاہی بلاک میں ہو ئی جبکہ کلبھوشن یادیو پہلے سے دفتر خارجہ میں موجود تھے جسے انتہائی سخت سیکورٹی میں دفتر خارجہ لایا گیا تھا۔ ملاقات میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ اور پاکستان کے سینئر سفارتکار بھی موجودتھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply