اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت اور ریاستی سرپرستی مکمل طور پر بے نقاب ہو چکی ہے،عالمی برادری بھارت کی تخریبی اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کا نوٹس لے، تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ا یجنٹ کلبھوشن یادیو کے پاکستان میں دہشت …
دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت اور ریاستی سرپرستی مکمل طور پر بے نقاب ہو چکی ہے،عالمی برادری بھارت کی تخریبی اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کا نوٹس لے، تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ا یجنٹ کلبھوشن یادیو کے پاکستان میں دہشت گردی کے اعترافی بیانات اور حال ہی میں افغانستان میں مدر آف آل بم کے دھماکے میں 13را ایجنٹوں کی ہلاکت بھارت کیخلاف ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ احسان اللہ احسان کا کیس کلبوشن یادیو سے مختلف ہے ، ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان نے رضاکارانہ طور پر خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا اور اس نے بھی افغانستان میں بھارتی را ایجنٹوں کی موجودگی،دہشت گردوں کی سرپرستی اور افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ حال ہی میں افغانستان میں مدر آف آل بم کے دھماکے میں 13بھارتی را ایجنٹوں کی ہلاکت بھی خطے بالخصوص پاکستان میں بھارت کی تخریبی اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی ناقابال تردید ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ کلبوشن یادیو بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور اس نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا ہے ، ملک کے تمام قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالت نے اسے سزا سنائی ہے۔کلبوشن یادیو کو قونصلر رسائی سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ میرٹ پر کیا جائیگا ۔








