دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کی ہفتہ وارپریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے متعدددہشت گرد گرفتارکئے جانیکی اطلاعات ہیںجو بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “کے لیے کام کر رہے تھے، گرفتار دہشت گرد چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتے تھے ، پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، پاک امریکا تزویراتی مذاکرات کے تحت مختلف شعبوں …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے متعدددہشت گرد گرفتارکئے جانیکی اطلاعات ہیںجو بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “کے لیے کام کر رہے تھے، گرفتار دہشت گرد چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتے تھے ، پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، پاک امریکا تزویراتی مذاکرات کے تحت مختلف شعبوں میں بات چیت ہو رہی ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر بنیادی تنازعہ ہے ، ،مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا،پاکستان کا کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت انسداد دہشت گردی کا بہتر ٹریک ریکارڈ ہے، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے ، افغانستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال کی ذمہ داری خود افغانستان پر عائد ہوتی ہے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا نے جمعرات کو یہاں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں گرفتار بھارتی سنیئر انٹیلی جنس افسر کلبھوشن یادیو سے تفتیش کے دوران معلومات کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں، کلبھوشن یادیو کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر دستاویز(ڈوزئیر) تیار کیا گیا تھا جو اقوام متحدہ اور دوسری عالمی اداروں اور ممالک کو فراہم کیا گیا ہے ۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان کا کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت انسداد دہشت گردی کا بہتر ٹریک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے متعدددہشت گرد گرفتارکئے جانیکی اطلاعات ہیںجو بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “کے لیے کام کر رہے تھے، گرفتار دہشت گردوں کا کام چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کو سبوتاژ کرنا تھا۔

Leave a Reply