اسلام آباد/مکة المکرمہ ۔ 19 اگست (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے دنیا بھر سے حجاز مقدس پہنچنے والے لاکھوں کلمہ گو (کل) پیر 9 ذوالحج کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔ اتوار 8 ذوالحج کو عازمین نے منیٰ کی خیمہ بستی میں قیام کیا۔ 9 ذوالحج کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے میدان عرفات پہنچیں گے جہاں مسجد نمرہ میں خطبہ …
دنیا بھر سے حجاز مقدس پہنچنے والے لاکھوں کلمہ گو (کل) پیر 9 ذوالحج کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد/مکة المکرمہ ۔ 19 اگست (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے دنیا بھر سے حجاز مقدس پہنچنے والے لاکھوں کلمہ گو (کل) پیر 9 ذوالحج کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔ اتوار 8 ذوالحج کو عازمین نے منیٰ کی خیمہ بستی میں قیام کیا۔ 9 ذوالحج کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے میدان عرفات پہنچیں گے جہاں مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے بعد نماز ظہر اور نماز عصر ایک ساتھ ادا کریں گے۔ عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہو گا۔ یہ قبولیت کی وہ ساعتیں ہیں جن میں کی گئی کوئی دعا اللہ رب العزت رد نہیں کرتے اس لئے عصر اور مغرب کے درمیان حجاج کرام اللہ رب العزت کے حضور گڑگڑا کر خصوصی دعائیں کرتے ہیں








