واشنگٹن/ریوڈی جنیرو/نئی دہلی ۔ 20 جولائی (اے پی پی) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ46 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک چھ لاکھ9 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پیرکو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد14648444 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ فعال مریضوں کی تعداد5301119 ہے۔ دنیا …
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ46 لاکھ سے تجاوز کرگئی

مزید خبریں
واشنگٹن/ریوڈی جنیرو/نئی دہلی ۔ 20 جولائی (اے پی پی) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ46 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک چھ لاکھ9 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پیرکو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد14648444 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ فعال مریضوں کی تعداد5301119 ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک609008 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ روزمختلف ممالک میں کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 2 لاکھ 60 ہزارسے زائد کیسز سامنے آئے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد39 لاکھ ہے جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں میںاس مہلک وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ43 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد 1952923ہے، ملک میں اب تک کورونا سے 143289 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں یومیہ متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ اموات کی تعداد میں بھی تشویشناک اضافہ ہورہا ہے۔ ادھر لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد21 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک 79ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید24ہزار نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2099896 ہوگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے649134 فعال مریض ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 79533 ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات کی تعداد امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ دریں اثناءمیکسیکو میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3 لاکھ 44ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں وائرس سے 39 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا وائرس مسلسل پھیل رہا ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں مزید 296 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار 184 ہوگئی ہے۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک کی مختلف ریاستوں میں ایک روز میں کورونا کے ریکارڈ 40 ہزارسے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیںجس سے متاثرہ افراد کی تعداد11لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ ملک میں اب تک 27 ہزار 5 سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد1118780ہوگئی ہے، ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 390878 ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 40425 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، اس دوران کورونا وائرس سے بھارت کی مختلف ریاستوں میں مزید681 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ ملک میں اب تک کورونا سے27 ہزار 5 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کے 390459 فعال کیسز ہیں۔








