دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے16 لاکھ 57 ہزار سے زائد اموات

واشنگٹن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔17دسمبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد16 لاکھ 57 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد7 کروڑ 46 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد74621099 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1657204افراد لقمہ اجل بن …

واشنگٹن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔17دسمبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد16 لاکھ 57 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد7 کروڑ 46 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد74621099 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1657204افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد20518621ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ73 لاکھ 92 ہزار ہوگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ 14 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد17392618ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6907306 ہے۔امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 314577 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 99 لاکھ 51 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے28465 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید357 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر9951072 ہوگئی ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد317442 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 144487افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد70 لاکھ 42 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ83ہزار8 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد7042685 ہوگئی۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے726190 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 183822ہے۔ میکسیکو میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد12لاکھ77 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میکسیکو میں کورونا وائرس سے مزید670 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے10297 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد1277499تک پہنچ گئی ہے۔ میکسیکو میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 115769افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق میکسیکو میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد216057 ہے۔