نیویارک، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔1جنوری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد18لاکھ26 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد8 کروڑ 38 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد83839200 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1826241افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ …
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے18 لاکھ 26 ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد8 کروڑ 38 لاکھ سے تجاوز کرگئی

مزید خبریں
نیویارک، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔1جنوری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد18لاکھ26 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد8 کروڑ 38 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد83839200 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1826241افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد22667860 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ4 لاکھ45 ہزارہوگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ54 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد20445654ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد7965633ہے۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں اور فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک354215 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 2 لاکھ 86 ہزار تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 256 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس دوران20035 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر10286709 ہوگئی ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد254230 ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک149018 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد76 لاکھ75 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے 56773 نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد7675973 ہوگئی۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے733932 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے مزید1074 افراد لقمہ اجل بن گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد194976 تک پہنچ گئی ہے۔








