دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے19 لاکھ 7 ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد 8 کروڑ 85 لاکھ سے تجاوز کرگئی

نیویارک، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔8جنوری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد19لاکھ7 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد8 کروڑ 85 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد88528033 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1907073افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ …

نیویارک، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔8جنوری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد19لاکھ7 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد8 کروڑ 85 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد88528033 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1907073افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد22997487 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ21 لاکھ32 ہزارہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ74 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد22132045 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد8614604 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک374124 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 4 لاکھ14 ہزار تک پہنچ گئی، ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 50 ہزار 6 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10414044ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد226716 ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک150606افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد79 لاکھ61 ہزار ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد7961673 ہے۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد200498 تک پہنچ گئی ہے۔