دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کرگئی،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 48 ہزار سے زیادہ ہوگئی

نیویارک/میڈرڈ/پیرس/ نئی دہلی ۔ 4 مئی (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 48 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک 3,566,531 سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 248,302 ہے۔ جانز ہاپکنز …

نیویارک/میڈرڈ/پیرس/ نئی دہلی ۔ 4 مئی (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 48 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک 3,566,531 سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 248,302 ہے۔ جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 11 لاکھ سے زیادہ صحتیاب ہوچکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 24 لاکھ ہے۔ امریکہ میں کل 1,157,945مریض ہیں جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 939,758 ہے۔ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے 67,680 اموات ہوچکی ہیں۔ سپین میں 217,466 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں، زیر علاج مریضوں کی تعداد 73,300 ہے جبکہ 25,264 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں مجموعی مریضوں کی تعداد 210,717 ہے ان میں سے 100,179زیر علاج ہیں۔ اٹلی میں اب تک 28,884 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برطانیہ میں 187,841 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں جن میں سے 158,421زیر علاج ہیں جبکہ اموات کی تعداد 28,520 ہے۔ فرانس میں 168,925افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں، زیر علاج مریضوں کی تعداد 93,140ہے جبکہ 24,900 اموات ہوئی ہیں۔ جرمنی میں مجموعی مریضوں کی تعداد 165,664ہے ان میں سے 28,198 زیر علاج ہیں۔ جرمنی میں اب تک 6866 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ روس میں 134,687 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں، زیر علاج مریضوں کی تعداد 116,768ہے جبکہ 1280اموات ہوئی ہیں۔ ترکی میں مریضوں کی تعداد126,045ہے جن میں سے 59,497 زیر علاج اور3397 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اب تک برازیل میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 101,147 ہے ان میں سے 51,131 زیر علاج ہیں جبکہ 7025 اموات ہوچکی ہیں۔ ادھر بھارت میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کوروناوائرس سے اب تک 42533 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ1375 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دریں اثناءعالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ بعض ممالک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں اور ہلاکتوں کے اعداد و شمار اس سے بھی زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔