انقرہ ۔ 12 مئی (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوآن کا کہنا ہے کہ ترکی کی تمام تر کوششوں کے باوجود دہشتگردی اور انتہاءپسندی کے خلاف دوہرے معیار کا مظاہرہ کرنے والا موقف دنیا بھر میں جاری ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں دنیا کے چاروں گوشوں میں پیش آنے والے دہشت گردحملوں نے ہمیں سخت دھچکہ پہنچایا ہے، بلندی کی طرف …
دنیا بھر میں گزشتہ دو ماہ کے دروان دہشت گردحملوں نے ہمیں سخت دھچکہ پہنچایا ہے،ترک صدر

مزید خبریں
انقرہ ۔ 12 مئی (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوآن کا کہنا ہے کہ ترکی کی تمام تر کوششوں کے باوجود دہشتگردی اور انتہاءپسندی کے خلاف دوہرے معیار کا مظاہرہ کرنے والا موقف دنیا بھر میں جاری ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں دنیا کے چاروں گوشوں میں پیش آنے والے دہشت گردحملوں نے ہمیں سخت دھچکہ پہنچایا ہے، بلندی کی طرف مائل عدم رواداری، انتہاءپسندی، تشدد اور دہشت گردی نے دنیا بھر میں اپنا گھناﺅنا چہرہ دکھایا ہے۔ خاص کر نیوزی لینڈ اور سری لنکا میں رونما ہونے والے حملوں نے دہشت گردی اور نفرت کے جذبات کے کس حد تک پہنچنے کا واضح طور پر مظاہرہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یورپی ممالک نے پناہ گزین کے حوالے سے تمام تر بوجھ ہمارے سر پر ڈال رکھا ہے، بتدریج بڑھنے والی نسل پرستی، تفریق ، اسلام مخالف کاروائیوں کے خلاف ٹھوس ردعمل کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو یہ خطرہ بڑھتا چلا جائے گا۔








