کراچی۔ 5 فروری (اے پی پی)دنیا بھر کی طرح شہر قائد میں بھی بدھ کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایاگیا، شہر ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعروں سے گونج اٹھا، مخلتف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ریلیاں نکالی اورکراچی پریس کلب کے باہر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کیخلاف اپنے احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ اقلیتی برادریوں نے بھی یوم یکجہتی کے پروگرامز اور ریلیوں …
دنیا بھر کی طرح شہر قائد میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھر پورطریقے سے منایا گیا، شہر” کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعروں سے گونج اٹھا، مخلتف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی ریلیاں خواتین، بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد کی شرکت، اقلیتی برادریوں نے بھی یوم یکجہتی کے پروگرامز اور ریلیوں میں شرکت کی

مزید خبریں
کراچی۔ 5 فروری (اے پی پی)دنیا بھر کی طرح شہر قائد میں بھی بدھ کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایاگیا، شہر ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعروں سے گونج اٹھا، مخلتف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ریلیاں نکالی اورکراچی پریس کلب کے باہر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کیخلاف اپنے احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ اقلیتی برادریوں نے بھی یوم یکجہتی کے پروگرامز اور ریلیوں میں شرکت کی، تعلیمی اداروں میں پروگرامزمنعقد ہوئے جبکہ اس موقع پر یوم یکجہتی کمشیر کے نام سے مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے، شہریوں کی بڑی تعداد بشمول خواتین اور بچوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرامز میں بھر پور شرکت کی، جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام اس موقع پر 20 کلومیٹر طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی جس سے کشمیری عوام کو اظہار یکجہتی کا پیغام دیا گیا۔شہر میں یوم یکجہتی کے سلسلے میں کشمیر روڈ سے مزارقائد تک حکومت سندھ کی جانب سے ریلی منعقد کی گئی جس کی قیادت گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کی۔ ریلی میں چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز شاہ، تمام صوبائی وزرا، صوبائی مشیران، معاونین خصوصی، صوبائی سیکریٹریز اور سینئر پولیس افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نشانِ پاکستان سی ویو پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں بھی شرکت کی۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، اراکین اسمبلی خرم شیر زمان، جمال صدیقی، علی عزیز جی جی، راجہ اظہر اور دیگر رہنما بھی ریلی میں شریک تھے۔ یوم کشمیر کے موقع پر سمندری سفر کے دوران پی ایم ایس ایس کمشیر کے آفیسرز اور جوانوں نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے لوگوں نے پوری قوم کے ساتھ ملکر عرصہ دراز سے بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کی جدوجہد کو سراہا۔جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ”یوم یکجہتی کشمیر “ کے سلسلے میں کراچی میں شاہراہ فیصل پر میٹروپول ہوٹل تا قائد آباد 20کلو میٹر طویل ”انسانی ہاتھوں کی زنجیر“ بنائی گئی، جس میں کراچی کے عوام، مرد و خواتین، نوجوان، بچے، بزرگ، طلبہ، اساتذہ و علماءکرام، وکلائ، تاجروں، مزدوروں، صحافیوں، ڈاکٹرز، انجینئرز اور اقلیتی نمائندوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شریک ہو کر اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور ریاستی جبر و تشدد کے شکار مظلوم و نہتے کشمیری عوام سے بھر پور اظہار یکجہتی اوربھارت کی مذمت کی۔ خالقدینا ہال میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیمینار اور تصویری نمائش منعقد ہوئی جس میئر کراچی وسیم اختر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس جموں کشمیر کے رہنماءمحمود ساگر،کشمیری رہنما سردار نزاکت علی، رئیس انقلابی،ڈاکٹر راکیش موتیانی، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس محمد عمران، بلدیہ عظمی کراچی کے مختلف محکموں کے سربراہان اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم و بربریت کے خلاف اور کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں بلدیہ ملیر کی جانب سے ملیر ریور برج سے ملیر 15 نیشنل ہائی وے تک ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نی کی۔ جامعہ کراچی میں انتظامی عمارت کی سبزہ زار پر یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے اختتام پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انتظامی عمارت تا آزادی چوک واک بھی کی گئی۔ اس موقع پر تمام روئسائے کلیہ جات،ڈاکٹر ایچ ای جے پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدی،رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد،،صدورشعبہ جات ،طلباوطالبات اور ملازمین کی کثیر تعدادموجود تھی۔شہر کے مخلف علاقوں سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مخلتف سیاسی ومذبی جماعتوں کی ریلیاں نکالی گئی جس میں بعض جماعتوں کی ریلیاں پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوئی جس میں تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل، مختلف اقلیتی برادری کی تنظییمیں، پاکستان سنی تحریک، جمعیت علماءاسلام پاکستان سمیت دیگر شامل ہیں۔








