دنیا کے مختلف ممالک میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی سفارتخانوں میں تقریبات،پاکستانی تارکین وطن اور مقامی افراد کی بڑی تعدا د میں شرکت، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کا اعادہ،عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی)دنیا کے مختلف ممالک میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر …
دنیا کے مختلف ممالک میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی سفارتخانوں میں تقریبات

مزید خبریں
دنیا کے مختلف ممالک میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی سفارتخانوں میں تقریبات،پاکستانی تارکین وطن اور مقامی افراد کی بڑی تعدا د میں شرکت، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کا اعادہ،عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی)دنیا کے مختلف ممالک میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی سفارتخانوں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی تارکین وطن اور مقامی افراد نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔ شرکاءنے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اس مسئلہ کے حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیزوں کے مطابق برسلز میں یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ اے ہاشمی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے لئے پاکستان کی جانب سے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب سے پروفیسر الیگزینڈر تھیز جرنلسٹ انیتا بلندی، نائب صدر برسلز پارلیمنٹ ایمن اوزکارہ، رکن برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹر منظور ظہور، حسن کیانچو، قونصلر شازیہ منظور نے بھی خطاب کیا۔ اوٹاوا میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکین وطن اور کینیڈا کے شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے کینیڈا کے وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اپنے آئندہ دورہ بھارت کے دوران اٹھائیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ اس موقع پر صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔








