دورہ امریکہ کے دوران انہیں پاکستان کا مو¿قف اجاگر کرنے کا موقع ملا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دورہ امریکہ کے دوران انہیں پاکستان کا مو¿قف اجاگر کرنے کا موقع ملا، میں گزشتہ 40 سال سے امریکہ کا سفر کرتا چلا آ رہا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ تمام لوگوں کو سیکورٹی کے عمل سے گزرنا چاہئے، اس سے عزت پر حرف نہیں آتا۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران …

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دورہ امریکہ کے دوران انہیں پاکستان کا مو¿قف اجاگر کرنے کا موقع ملا، میں گزشتہ 40 سال سے امریکہ کا سفر کرتا چلا آ رہا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ تمام لوگوں کو سیکورٹی کے عمل سے گزرنا چاہئے، اس سے عزت پر حرف نہیں آتا۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران حالیہ نجی دورہ امریکہ سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ ان کا نجی دورہ تھا، پاکستان کا مو¿قف اجاگر کرنے کےلئے ایک موقع ملا جس سے میں استفادہ کیا جبکہ کچھ عرصہ قبل امریکی نائب صدر نے بھی مجھ سے کہا تھا کہ جب آپ امریکہ آئیں تو مجھ سے ملاقات کریں، حالیہ دورے کے دوران نائب امریکی صدر سے میری ملاقات ہوئی، اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے دفاعی اتاشی بھی ہمراہ تھے، میں گزشتہ 40 سال سے امریکہ کا سفر کرتا چلا آ رہا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ تمام لوگوں کو سیکورٹی کے عمل سے گزرنا چاہئے، میں نے خود بل کلنٹن کو سیکورٹی کے عمل سے گزرتے ہوئے دیکھا ہے، میں خود بھی اسی عمل سے گزرا اور میرے خیال میں اس سے عزت پر کوئی حرف نہیں آتا بلکہ میں سمجھتا ہوں اس سے آپ کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے، آپ جس ملک میں بھی جاتے ہیں ان کے قوانین کا احترام کرنا چاہئے۔

مزید خبریں