اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے مذہبی ہم آہنگی ، چیئرمین پاکستان علما کونسل اور پیغامِ پاکستان کے کوآرڈینیٹر حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دوست اسلامی ممالک کے حوالے سے بے بنیاد تبصروں سے گریز کیا جائے،پاکستان کی وزارت خارجہ ایران، اسرائیل جنگ اور عرب ممالک پر حملوں کے حوالے سے موقف بیان کر چکی ہے۔ پیر کو اپنے ایک وڈیو بیان میں انہوں نے …
دوست اسلامی ممالک کے حوالے سے بے بنیاد تبصروں سے گریز کیا جائے، حافظ طاہر محمود اشرفی

مزید خبریں
اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے مذہبی ہم آہنگی ، چیئرمین پاکستان علما کونسل اور پیغامِ پاکستان کے کوآرڈینیٹر حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دوست اسلامی ممالک کے حوالے سے بے بنیاد تبصروں سے گریز کیا جائے،پاکستان کی وزارت خارجہ ایران، اسرائیل جنگ اور عرب ممالک پر حملوں کے حوالے سے موقف بیان کر چکی ہے۔ پیر کو اپنے ایک وڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ عرب ممالک میں مقیم پاکستانی وہاں کے قوانین کی مکمل پابندی کریں ، ایران ہمارا پڑوسی ہے اور سعودی عرب میں ہمارے مقدسات ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر برادر اسلامی ممالک کے درمیان معاملات کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، اسلام دشمن اس جنگ کو مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ جنگ بنانا چاہتے ہیں جس کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ وارانہ تصادم کیلئے سازشیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کی قیادت اور عوام کو پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا چاہئے ، قومی یا عوامی املاک کو جلانا یا ملک میں پر تشدد فضا ء پیدا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔








