دوسرا اور آخری ٹیسٹ،بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 101 رنز سے ہر ادیا، دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر

جمیکا۔4دسمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 101 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز کا اختتام 1-1کی برابری پر کر دیا۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 268 رنز بناکر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 287 رنز ہدف دیا جس کے تعاقب میں میزبان ٹیم 185 رنز پرآئوٹ ہوگئی۔ …

جمیکا۔4دسمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 101 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز کا اختتام 1-1کی برابری پر کر دیا۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 268 رنز بناکر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 287 رنز ہدف دیا جس کے تعاقب میں میزبان ٹیم 185 رنز پرآئوٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش کے تیج الاسلام میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ بنگلہ دیش کے تسکین احمد اور ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔بدھ کو سبینا پارک، کنگسٹن، جمیکامیں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلہ دیشی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 193 رنز 5 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو ذاکر علی 29 اور تیج الاسلام9 رنز پر کھیل رہے تھے۔

تیج الاسلام 14 رنز بناکر الرازی جوزف کی گیند پر کیویم ہوج کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ان کے آئوٹ ہونے کے بعد مومن الحق صفر،حسن محمود3،تسکین احمد صفر اور ذاکر علی 91 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ناہید رانا ایک رن کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے ۔یوں بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 268 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 287 رنز کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 287 رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور بنگلہ دیشی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث پوری ٹیم 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ ویسٹ انڈیز کے کیویم ہوج 55 اورکریگ براتھویٹ 43رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 101 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا اختتام 1-1 کی برابری پر کر دیا۔

بنگلہ دیش کے تیج الاسلام نے دوسری اننگز میں عمدہ بائولنگ کرتے ہوئے 5، حسن محمود اورتسکین احمد نے دو، دو جبکہ ناہید رانا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ بنگلہ دیش کے تیج الاسلام میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ بنگلہ دیش کے تسکین احمد اور ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔